وقاص احمد: نواب ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے سپر سٹور لوٹ لیا،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں سپر سٹور پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کے 3 ڈاکو الجازی سپر سٹور پر خریداری کے بہانے داخل ہوتے ہیں،ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی ۔ڈاکو سٹور سے 3 لاکھ نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ دکاندار نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ پولیس کا کہنا جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔