سٹی42: انٹر بینک میں جمعہ کے روز ڈالر کی قیمت مزید گر گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی روپیہ کے مقابلہ مین ویلیو مستحکم رہی۔
جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 283.51 روپے سے کم ہوکر 283.26 روپے پر بند ہوا۔
انٹر بینک کے برعکس اوپنمارکیٹ میں روپیہ کے ساتھ ڈٓلر کا ایکسچینج ریٹ ر 284 روپے 50 پیسے پر برقرار رہا۔
جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے مہنگاہوکر 311 روپے پر پہنچ گیا۔برطانوی پاونڈ 2 روپے مہنگاہوکر 361 روپے کا ہوگیا۔ امارتی درہم 10 پیسے کمی سے 78.20 روپے کا ہوگیا ۔ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 76 روپے کا ہوگیا