ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن 2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا

Election 2024, Election Commission of Pakistan, Nomination Papers, Scrutiny of Nomination papers, apelet tribunal, returning officer, election date, polling, women candidates, not Muslim candidates,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‏سٹی42: ملک بھر میں انتخابات 8 فروری  2024 کو منعقد ہوں گے،  الیکشن کمیشن نے الیکشن 2024 کا شیڈول جاری کر دیا۔

کاغذات نامزدگی کی وصولی

الیکشن 2024 کے شیڈول کے مطابق امیدوار  کاغذات نامزدگی  20 سے 22 دسمبر تک جمع کروائیں گے۔

امیدواروں کی عبوری فہرست

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کے ناموں کی فہرست  23 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی
کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی / جانچ پڑتال 24 دسمبر سے  30دسمبر  تک ہوگی۔

کاغذات نازدگی کی منظوری یا مسترد ہونے پر اپیلیں
ریٹرننگ آفیسروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد  کئے جانے کے خلاف اپیل کرنے کی آخری تاریخ  3جنوری  2024 ہو گی۔

اپیلوں کی سماعت

کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت3جنوری2024 کو  ہو گی۔

اپیلٹ ٹریبونل میں اپیلوں کی سماعت

 ‏اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے کاغذات نامزدگی  منظور یا مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلٹ ٹریبونل میں تمام فیصلے 10 جنوری تک نمٹائے جائیں گے۔  کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے متعلق  درخواستوں پر اپیلٹ ٹریبونل میں فیصلوں کا آخری دن 10 جنوری  2024  ہوگا۔

امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست

امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست  11 جنوری 2024 کو آویزاں کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی واپسی

‏  کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہو گی۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست

 قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست 12 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔

انتخابی نشانات کا اجرا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست میں شامل امیدواروں کو انتخابی نشان ‏13 جنوری 2024 کو  الاٹ کئے جائیں گے۔

ووٹنگ ڈے

انتخابات کا انعقاد 8 فروری 2024  جمعرات کے روز ہو گا۔

غیر مسلموں اور خواتین کے کاغذات نامزدگی

قومی اسمبلی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں میں غیر مسلم اور خواتین کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی بھی اسی شیڈول کے تحت وصول کئے جائیں گے اور ان کے لئے بھی  اسی شیڈول کے تحت سکروٹنی، اعتراضات، اپیلوں، حتمی فہرستوں کے مراحل ہوں گے۔

غیر مسلموں اور خواتین کی نشستوں کے لئے سیاسی جماعتوں کی ترجیحی لسٹ
سیاسی جماعتوں کی جانب سے غیر مسلم نمائندوں اور خواتین کی نشستوں کے لئے امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہو گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکشن 2024 کے شیڈول کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد ناصرخان نے 15 دسمبر کو جاری کیا۔