ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سستے گھی اور آئل کا بحران سنگین تر ہوگیا

Ghee,oil,Utility store,City42
کیپشن: Oil and ghee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)اوپن مارکیٹ سے سستا آٹا ناپید ہونے پر شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پہ عوام کا بے پناہ رش، شہری آٹے اور سستے گھی کیلئے خوار ہوتے رہے۔
شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر سستے گھی اور آئل کا بحران سنگین تر ہوگیا۔یوٹیلٹی سٹورز کھلتے ہی شادمان یوٹیلٹی سٹورز کے باہر خواتین اور مرد صارفین کی طویل قطاریں لگ گئیں،کئی گھنٹےانتظار کے باوجود سستے گھی اور آئل کی سپلائی نہ آئی۔
دوپہر 12 بجتے ہی شادمان یوٹیلٹی سٹور اور دیگر سٹورز سے آٹا ختم ہوگیا، قطاروں میں لگی خواتین نے آٹا ختم ہونے پر انتظامیہ کو خوب برا بھلا کہا۔شہریوں نے حکومت سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانےکی اپیل کی ہے۔