خبردار،بینکوں سے رقوم نکلوانے والوں کے لئے بری خبر

Banks,Atm,citizen,amount,roberies,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)پولیس پٹرولنگ نہ ہونے کے باعث بینکوں کے باہر نان سٹاپ وارداتیں،رواں سال بینکوں کے باہر اور اے ٹی ایم میں 201وارداتیں،صدر ڈویژن پہلے نمبر پررہا۔

شہر میں بینکوں کے باہر نان سٹاپ واردتوں نے شہریوں کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا،لاہور پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق شہر میں رواں سال بنکوں کے باہر اور اے ٹی ایم میں201وارداتیں رپورٹ ہوئیں،جس میں شہری کروڑوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کردیے گئے،لاہور پولیس بینکوں کے باہر سے ہونےوالی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق بینکوں کے باہر وارداتوں میں صدر ڈویژن پہلے نمبر پر جہاں 46 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،دوسرے نمبر پر ماڈل ٹاؤن رہا، 41 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، تیسرے نمبر پر سٹی ڈویژن جہاں پر 35 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،چوتھے پر اقبال ٹاؤن 33،کینٹ 27 اور سول لائن میں 19 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ،بینکوں کے باہر گشت اور پٹرولنگ نہ ہونے کے باعث وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔