ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ کا وحدت روڈ فلائی اوور کیلئے فنڈز دینے سے انکار

محکمہ خزانہ کا وحدت روڈ فلائی اوور کیلئے فنڈز دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ خزانہ نے وحدت روڈ فلائی اوور اور داتا صاحب پارکنگ پلازہ کے لیے فنڈز دینے سے انکار کر دیا.

محکمہ خزانہ نے ایل ڈی اے کو وحدت روڈ فلائی اوور کیلئے اپنے ذرائع آمدن سے بجٹ خرچ کرنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ خزانہ نے ایل ڈی اے کو اگلے مالی سال میں سکیم بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

خزانہ نے داتا دربار پارکنگ پلازہ اور سڑکیں بنانے کے لیے بھی تین ارب روپے جاری کرنے سے انکار کردیاہے۔ ایل ڈی اے نے داتا دربار پارکنگ پلازہ اور ملحقہ سڑکوں کی تعمیر کیلئےرقم مانگی تھی جبکہ پیلاک نے پنجابی زبان کے فروغ کے لیے پچیس کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔