بلاول بھٹو نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کردی

 بلاول بھٹو نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کردی
کیپشن: Bilawal Bhutto
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کر دی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ روس سے رعایتی تیل لے رہے ہیں نہ کوشش کر رہےہیں۔ تیل سے متعلق بلاول بھٹو کے انکشاف سے حکومتی وزرا کے بیانات میں کھلا تضاد سامنے آگیا، چند روز قبل ہی دورہ روس سے واپسی پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل دے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط پر نظرثانی اور معیشت کی بحالی میں مدد کا مطالبہ بھی کیا۔قبل ازیں حکومت نےپیٹرول کی فی لٹر قیمت میں10روپے کمی کا اعلان کردیا ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےمٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے فی لٹر  ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے7روپے  ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں10روپے فی لٹر اور  پٹرول کی فی لٹر قیمت میں10روپے کمی کا اعلان کیا۔
مٹی کا تیل 171روپے83پیسے فی لٹر، پٹرول کی نئی قیمت214روپے80پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈڈیزل227 روپے80پیسے فی لٹراور  لائٹ ڈیزل169روپےفی لٹر ہوگیا۔