(درنایاب)محکمہ درجہ چہارم کے ملازمین کے لیے بڑی خبر ، محکمہ بلدیات نے درجہ چہارم ملازمین کے ماہانہ الاؤنس میں اضافہ کردیا۔
سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی ہدایات پر محکمہ فنانس کے نوٹیفیکیشن کی روشنی میں چیف افسران کو اضافی الاؤنس کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 1سے گریڈ 4 کے ملازمین کا الاؤنس 450سے بڑھا کر 900 روپے کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ ملازمین کو الاؤنس لوکل گورنمنٹس کے فنڈز سے دیا جائے گا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ انٹیگریٹڈ الاؤنس کی مد میں کوئی نیا فنڈ نہیں لیا جائے گا۔ اس سے قبل نائب قاصد، چپڑاسی، چوکیدار ،جمعدار کا اضافی الاؤنس 450روپے مقرر تھا ۔ کرسمس کے موقع پر فیصلے سے درجہ چہارم کے مسیحی ملازمین بھی مستفید ہوں گے۔