سموگ اور دھند نے شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی کر دی

Fog and smog
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)دھند اور سموگ کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہونا شروع ہو گیا، کمپنی کے متعدد الیون کے وی فیڈرز بند ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
 تفصیلات کے مطابق سموگ اور دھند کی وجہ سے جہاں دیگر امور متاثر ہو رہے ہیں وہیں  لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ڈسٹری بیوشن سسٹم بھی متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو گھنٹوں بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دھند میں ڈسک انسولیٹرز اور ٹرانسفارمرز میں فنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے الیون کے وی فیڈرز میں ٹرپنگ ہو رہی ہے۔ دوسری جانب صارفین کیساتھ ساتھ لائن سٹاف کو بھی بحالی کے کام میں دشواری کا سامنا ہے کیونکہ دھند میں پٹرولنگ کے دوران فالٹ ڈھونڈنا مشکل ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی بندش کے دورانیہ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔