ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ کو 18 گھنٹے بعد لینڈنگ کیلئےکھول دیا گیا

lahore airport fog
کیپشن: lahore airport fog
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: لاہور ائیرپورٹ کو 18 گھنٹے بعد لینڈنگ کیلئےکھول دیا گیا، ایئر پورٹ انتظامیہ کی اجازت کے بعد  لندن سے آنے والی ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 364 لینڈ کر گئی۔

ذرائع  کے مطابق 18گھنٹے بعد لاہور ائیرپورٹ لینڈنگ کے لیے بھی کھول دیا گیا، لندن سے آنیوالی ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 364 لینڈ کر گئی،لاہور ائیرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 1000 میٹر ہو گئی ،  شارجہ سے آنیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 9001لینڈکرگئی۔

دوسری جانب دھند  کے باعث   سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ ،لاہور کی فضائی آلودگی میں بھی کمی آگئی، آج کا ائیر کوالٹی انڈکس 239 ریکارڈ کیا گیا،محکمہ تحفظ ماحولیات کے جاری کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس166ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں 239،گرین فورٹ ٹو، کینال بینک میں 236،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم 223 ریکارڈ کیا گیا۔

 پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے جاری کردہ ریڈنگ کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی 350 سے زائد ہے جس میں جیل روڈ 325،مال روڈ 350، جوہر ٹاؤن 309،ڈیفنس 348،واہگہ 340،شاہدرہ 350،رائے ونڈ 346،ائیر کوہاٹی انڈیکس کیساتھ آلودہ علاقوں میں شامل ہیں۔ دوسری جانب دسمبر میں دھند کی شدت میں اضافے سے موسم سرد ہوا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا مطلع خشک  جبکہ صبح اور شام کے اوقات میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔