ملک دیوالیہ ہوچکا۔۔۔ سابق چیئرمین شبر زیدی کا اہم انکشاف

 ملک دیوالیہ ہوچکا۔۔۔ سابق چیئرمین شبر زیدی کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے بیانات کہ ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے آئے، یہ سب غلط ہے، میرے حساب سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔

 سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے  ایک تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے رہے ہیں کہ بہت اچھا ہے، بڑی اچھی چیزیں ہیں اور ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور تبدیلی لے آئے ہم مگر یہ سب غلط ہے۔ میری رائے کے مطابق اس وقت ملک دیوالیہ ہوچکا، اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں ملک دیوالیہ ہوچکا۔ 

شبر زیدی کا کہنا تھاکہ جب آپ یہ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں اور اس سے آگے ہمیں چلنا ہے، یہ زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں۔

 سوشل میڈیا پر کلپ وائرل ہونے کے بعد شبر زیدی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ’جامعہ ہمدرد میں کی گئی میری تقریر کو غلط رپورٹ کیا گیا، ڈیڑھ گھنٹے کی پریزنٹیشن میں سے صرف 3 منٹس کو نکال لیا گیا‘۔ ٹوئٹس میں اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہاں میں نے کہا ہے کہ ’مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے کے ساتھ دیوالیہ ہونے اور اگے بڑھنے کے مسائل ہیں لیکن اس کے حل پر توجہ دیں‘۔ ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جو کہا وہ بنیاد اور یقین کے ساتھ کہا، صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ پوری تقریر کو پڑھ اور سن لیں۔