ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا جیسی بیماریوں کی روک تھام کیلئے نئے منصوبے کا فیصلہ

کورونا جیسی بیماریوں کی روک تھام کیلئے نئے منصوبے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) کورونا اور اس جیسی تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں کے کنٹرول کے لئے پبلک ہیلتھ لیبارٹریز کو مستحکم بنانے کا فیصلہ، چار ارب 70 کروڑ کی لاگت سے ڈیزیز کنٹرول پروگرام فوری شروع کیا جائیگا جبکہ وفاق منصوبے کے لیے 50 فیصد بجٹ دے گا۔

پنجاب حکومت کا تیزی سے پھیلے والی بیماریوں کو روکنے کے لئے نیا منصوبہ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کورونا اور اس جیسی تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکنے کے لئے کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چار ارب 71 کروڑ کے منصوبے کے آغاز کے لئے وفاق 50 فیصد رقم ادا کرے گا۔

منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں موجود پبلک ہیلتھ لیبارٹریز کو مزید مستحکم کیا جائیگا، تمام لیبارٹریز کو انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرولینس رسپانس سسٹم جو کہ جدید آئی ٹی سسٹم ہوگا اس سے لنک کیا جائیگا تاکہ پورے صوبے سے ڈیٹا بیس تیار کیا جا سکے۔

منصوبے کا مقصد پبلک ہیلتھ لیبارٹریز میں سکریننگ، ابتدائی تشخیص کے نظام کو بہتر بنانا، وبائی اور تیزی سے پھلینے والی بیماریوں کو فوری کنٹرول کرنے کے لئے حکمت عملی بنانا، پنجاب بھر میں نئی پبلک ہیلتھ لیبارٹریز کا قیام کرنے اور موجودہ کو مستحکم بنانا ہے۔

ریجنل سنٹر کا قیام کرکے مانیٹرنگ اور ریسرچ کے نظام میں بہتری لائی جائیگی۔ پنجاب حکومت نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے آغاز کے لئے وفاق سے 50 فیصد بجٹ مانگ لیا۔