جمال الدین: عمران خان کے دھرنا میں پیسوں کی آفرکےالزامات سےمتعلق کیس کی سیشن عدالت میں سماعت 6 جنوری تک ملتوی فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب کر لیے گئے.
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کےخلاف ہرجانہ کیس کی سیشن عدالت میں سماعت ہوئی عدالت نےفریقین کےوکلاء کوآئندہ سماعت پر حتمی بحث کےلئے طلب کرلیا، عدالت نے شہباز شریف کو متعلقہ دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کررکھی ہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدیاسر حیات نے سماعت 6جنوری تک ملتوی کردی۔
وزیراعظم عمران خان کےوکیل ساجد منورقریشی عدالت پیش ہوئے عمران خان کےوکیل کاموقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے ریکارڈ طلبی سے متعلق ہماری درخواست کا ڈیڑھ سال گزر نے کے باوجود جواب نہیں دیا عمران خان کے وکلاء نے کہا شہبازشریف سےانکےخلاف درج مقدمات کی تفصیل بھی طلب کی جائے ۔
واضح رہے کہ شہبازشریف نے عمران خان کےخلاف ہتک عزت کادعوی دائرکررکھا ہے ۔شہباز شریف کے وکیل نے کہا عمران خان نےدھرنہ ختم کرنے کے حوالے سے پیسے دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا عمران خان نے کروڑوں روپے آفر کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔