ہزاروں افراد کو لوٹنے والا فراڈیہ پکڑاگیا

ہزاروں افراد کو لوٹنے والا فراڈیہ پکڑاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہرمیں ڈاکوؤں، چوروں نے عوام کو لوٹنے کا وطیرہ بنالیا، نوکریوں کا جھانسہ دے کر تو کبھی غلط پتہ ارسال کرکے عوام کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے، ایف آئی اے نے بڑی کامیاب کارروائی کرتے 10 ہزار افراد کو چونالگانے والے کو دھرلیا۔

تفصیلات کے مطابق افراتفری کے اس عالم میں خواتین، بچے، بڑے اور بزرگ غیر محفوظ ہوکررہ گئے ہیں، نوسرباز گروپوں کی شکل میں دھندناتے پھر رہے ہیں اور نہ جانے کتنے سادہ لوح لوگوں کی جیبیں خالی کرچکے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نوکریوں کا جھانسہ دیکر تقریباً 10 ہزار افراد کو  لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مکروہ دھندہ کرنے والے ملزم سوشل میڈیا پر آن لائن نوکریوں کا جھانسہ دیکر سادہ لوح عوام کو لوٹنے میں لگا ہوا تھا۔ 

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خفیہ طور پر معلومات اکٹھی کرتے ہدف کا پیچھا کیا اور نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے ملزم کو دھرلیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم نے معروف کمپنیوں کے نام سے سوشل میڈیا پر متعدد پیج بنا رکھے تھے۔جعلی پیجز پر ملزم آن لائن نوکریوں کے اشتہار دیتا تھا اور پھر ان سے رقم بٹورتا تھا۔ملزم نے سادہ لوح عوام کو سبزباغ دکھاتے ہوئے نوکریوں کی آفر کی، لوٹنے والے افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔

دوسری جانب  پولیس ریکوری آٹے میں نمک کے برابر رہی گیارہ ماہ میں ڈکیتی ، راہزنی ، کار و موٹرسائیکل چوری کی تیرہ ہزار وارداتیں ہوئیں، راہزنی کی وارداتوں میں تیس کروڑ تیرہ لاکھ کی لوٹ مار ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں میں سات کروڑ سے زائد کی رقم گئی پچیس کروڑ پچاس لاکھ مالیت کی گاڑیوں سے شہری محروم ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer