ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت کی تاریخ میں انوکھا کیس،باپ کا بیٹےکو تسلیم کرنے سے انکار

عدالت کی تاریخ میں انوکھا کیس،باپ کا بیٹےکو تسلیم کرنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)باپ کا اپنے بیٹے کو تسلیم کرنے سے انکار ، بیٹے سے منسوب شناختی کارڈ بھی بلاک کروادیا, بیٹا شناختی کارڈ بحال کروانے اور دادرسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں اپنی نوعیت کاایک ایسا لایا گیا جس میں باپ نے بیٹے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا، جسٹس اے عائشہ ملک نے ہربنس پورہ کے رہائشی حسن طارق کی درخواست پر سماعت کی.درخواست گزار کی جانب سے افتخار چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی عمر 28 سال ہے۔

باپ نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی۔باپ نے چھ ماہ قبل بیٹا ماننے سے انکار کردیا اور شناختی کارڈ بھی بلاک کروادیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت شناختی کارڈ بحال کرنے اور درخواست گزار کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے ۔وفاقی حکومت کے وکیل نے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے معاملے پر اعتراض اٹھادیا اور عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر درخواست میں ڈی این اے کروانے کا حکم نہیں دے سکتی۔درخواست گزار ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سول کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer