(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کراچی گئے ہوئے تھے آج واپس لاہور آتے ان کے جہاز کو رحیم یار خان اتارلیاگیا،پائلٹ نے موسم کی خرابی کی وجہ سے جہاز کو رحیم یار خان اتارا۔بعدازاں موسم میں بہتری آنے کے بعد لاہور پہنچے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کے جہاز کو رحیم یار خان میں اتارانا پڑا،سردی کی شدت میں مزید اضافے کی صورت میں دیگر پروازیں بھی متاثر ہوکررہ گئیں ہیں، اسی باعث جہازکو موسم کی خرابی کےباعث رحیم یارخان میں اُتارا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکراچی سے لاہورجارہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ڈی پی او اسد سرفراز رحیم یار خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کے موسم بہتر ہونے پروزیر اعلیٰ پنجاب کاجہازلاہور پہنچا گیا۔
موسم کی سرما کی لہر میں شدت آچکی ہےلاہور میں آج صبح پارہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ لاہور کا لاہور ٹھٹھر کر رہ گیا۔ شہریوں کی لحافوں میں پناہ،سائبیریا سے ٹھنڈی ہوائیں، شمال میں برفباری سے شدید سردی کی لہر جمعہ تک لہر برقرار رہے گی۔
لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نےشہریوں کوغیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی،موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر شروع کرنےسے پہلے ہیلپ لائن 130سےمدد لیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ دو روز تک موسم مزید سرد ہونے کیساتھ شہر میں دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔