ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان فلم انڈسٹری کی ہیر کے نام سے جانی جانے والی معروف اداکارہ فردوس بیگم جان کی بازی ہارگئیں، فردوس بیگم برین ہیمبرج کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل تھیں۔خاندانی ذرائع نےان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ فردوس بیگم72 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، فردوس بیگم برین ہیمبرج کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل تھیں فردوس بیگم نے سوگوران میں دو بیٹاں ایک بیٹا شامل ہیں،پاکستان فلم انڈسٹری کی ہیرکےنام سےجانے جانیوالی اپنے چاہنےوالوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی،1947 میں پیداہونیوالی اداکارہ فردوس بیگم کااصلی نام پروین تھا۔

انہوں نےابتدائی کیریئر کاآغاز 1963 میں فلم ’’فانوس‘‘ میں کلاسیکل رقص سے کیا،اس کے بعد انہوں نے ایک کے بعد فلموں میں اپنی اداکاری اور حسن کے جلوے بکھیرے۔اداکارہ فردوس نے 170 کے قریب فلموں میں کام کیا، جن میں 20 کے قریب فلمیں اردومیں اور 30 سےزائدپنجابی میں تھیں،،فردوس نے تین پشتو فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فردوس بیگم کی مشہور فلموں میں ہیر رانجھا، مرزاجٹ،ملنگی،عشق نہ پُچھےذات ، آنسو،دلاں دے سودے ،سمیت دیگر شامل ہیں۔ملنگی فلم کےہیرواکمل سےفردوس بیگم نےشادی کی ،جوزیادہ دیرتک نہ چل سکی، جس کےبعدانہوں نےفلمسازشیخ نذیر سےدوسری شادی کی ، فردوس بیگم کےدوبیٹےاورایک بیٹی ہیں، جودوسرےشوہرسےہیں۔فلم ہیر رانجھا پرانہیں بہترین اداکارہ کانگارایوارڈملا،جبکہ ان کےنام سےگلبرگ کی معروف فردوس مارکیٹ بھی ہے،ان کی اداکاری آج بھی فلم بینوں کا یاد ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم کے ا نتقال پر دکھ او رافسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،ان کا کہناتھا کہ فردوس بیگم نے پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ فردوس بیگم کی فلم” ہیر رانجھا“ آج بھی پرستاروں کے دلوں پر نقش ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ فردوس بیگم کے انتقال سے فلم انڈسٹری ایک خوبصورت اورمنجھی ہوئی اداکارہ سے محروم ہوگیاہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی جس پر انہیں فوراً ہسپتال داخلہ کیاگیا، ڈاکٹرز نے ناامیدی کے باعث مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی تھی،لالی وڈ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمبرج کے باعث گزشتہ ہفتے کے روز ڈاکٹرز ہسپتال داخل کروایا گیا تھا،جہاں اب ان کی دماغ کی شریان پھٹ جانے کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا ہواتھا۔

فردوس بیگم نے ایک عرصہ پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا ہے اور ان کی فلم ہیر رانجھا آج بھی ان کی پہچان ہے اور اسی لئے انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کی ہیر کہا جاتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer