لاہور میں 2 ماہ کے لیے آپریشنل ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

 لاہور میں 2 ماہ کے لیے آپریشنل ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (راؤ دلشاد) پھولوں اور باغوں کا شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے لگا تو شہر کے انتظامی سربراہوں کو بھی صفائی ستھرائی کا خیال آگیا۔ شہر میں دو ماہ کے لیے آپریشنل ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ، ترک کنٹریکٹرز سے مشینری لینے کیلئے سفارتی کوششیں بھی شروع کردیں۔

 ان کیمرہ اجلاس میں کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن اور ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو گرین سگنل دے دیا، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد نون ترک سفیر سے اوزپاک اور البیراک سے مشینری حوالگی کیلئے بات کریں گے، ابتدائی طور پر پانچ ہزار ٹن ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مطلوبہ مشینری رینٹ پر حاصل کی جائے گی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹر آپریشنل ایمرجنسی کی توثیق کرے گا۔

 آلائیڈ محکمے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے لیے آپریشنل ایمرجنسی میں معاونت کرینگے، پہلے مرحلے میں صفائی کے لیے مطلوبہ مشینری رینٹ پر لی جائے گی، دوماہ میں پروکیورمنٹ کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹوآفیسراوزپاک نظام الدین اورڈی ایم ڈی البیراک عثمان نوری نے ڈی سی لاہور سے ملاقات کی،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے

دوسری جانب سی ای او"اوزپاک"نظام الدین" نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےساتھ کام کرنے سے انکار کردیا  جبکہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مزید کام نہ  کرنے کے فیصلے سے ڈی سی لاہور آگاہ کردیا۔ البیراک اور اوزپاک کے نمائندوں نےکہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے واجبات کی ادائیگی کے پانچ وعدے کیے جو وفا نہیں ہوئے، ڈی سی لاہور نے اوزپاک اور البیراک کو ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ 

 ڈپٹی مینجننگ ڈائریکٹر البیراک عثمان نوری نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پرایل ڈبلیو ایم سی کو ای بڈنگ کا پروسیس کا مکمل کرنا ہوگا کیونکہ ٹریکٹرز اور ڈمپرز سے شہرکی صفائی نہیں ہوسکتی، لاہور ایک بڑا شہر ہے اسکے لیے جدید مشینری لانا ہوگی۔ ویسٹ کنٹینرز اور کرائے کی مشینری سے شہر صاف نہیں ہوسکتا،صفائی کا ایک ہی حل ہے کہ بڈنگ کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer