پولیو فری لاہور کا خواب سچ ہونے لگا، رپورٹ نیگٹو آگئی

پولیو فری لاہور کا خواب سچ ہونے لگا، رپورٹ نیگٹو آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (راؤ دلشاد) ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بڑی کامیابی، آؤٹ فال روڈ کے دو پوائنٹس سے لئے گئے سیمپلز کی رپورٹ نیگٹو آگئی ہے۔

 ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی اور تمام ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کے نتیجہ کی بنا پر نیگٹو رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 03 اور سیمپلز بھی لاہور کے مختلف مقامات سے لئے گئے، ان کی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔ آؤٹ فال روڈ کے پوائنٹس سے لئے گئے 02 سیمپلز کی رپورٹ نیگٹو آنا لاہور کے شہریوں کے لئے بہت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنا پورا کردار ادا کرے گی، شہری بھی پولیو مہم کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

پولیو مائلائٹس (پولیو) ایک وبائی (تیزی سے پھیلنے والا) مرض ہے جو پولیو وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، پولیو ایک سنگین اور ممکنہ طور پر مہلک متعدی بیماری ہے، یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے اور ٹانگوں اور جسم کے دوسرے اعضاء کے پٹھوں میں کمزوری کی وجہ بن سکتا ہے یا چند صورتوں میں محض چند گھنٹوں میں موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

یہ بیماری بچوں میں عام ہے لیکن اس کے شکار بالغ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔پولیو وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے اور دوسرے شخص کو متاثر کرتا ہے۔ پولیو کی ابتدائی علامات، بخار، سردرد، تھکاوٹ، گردن میں اکڑاؤ، جسمانی اعضاء، زیادہ ترٹانگوں میں اچانک کمزوری / فالج کا حملہ ہونا، جو زیادہ تر غیر متناسب اور مستقل ہوتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer