ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 5 کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

پی ایس ایل 5 کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (حافظ شہباز علی) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب کراچی جبکہ فائنل لاہور میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل واپسی کے بعد بورڈ حکام نے پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز ملک میں کروانے کے منصوبے کوحتمی شکل دے دی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے لئے بورڈ حکام کی فرنچائز نمائندوں سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔
لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل ٹاکرا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے میچز لاہور،کراچی ،راولپنڈی اورملتان میں کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے لاہورمیں 13، کراچی میں 9 ، راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں چار میچز کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے شیڈول پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، لیگ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer