ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے ایمرجنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا

پی سی بی نے ایمرجنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ کے مستقبل کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے ایمرجنگ کیمپ لگانےکا فیصلہ کرلیا۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کونکھارنے کے لیےخصوصی پلان تشکیل دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےمستقبل کی حکمت عملی کے پیش نظرایمرجنگ کیمپ لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔ کیمپ کا مقصد ایمرجنگ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام یہ کیمپ طویل مدت کا ہوگا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کی سکلز اور فٹنس کو بھی بہتر بنانےپرتوجہ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کیمپ میں انڈر19، قائد اعظم ٹرافی اورگزشتہ تین سال کےدوران مختلف ٹورنامنٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کوبلایا جائےگا۔ جونئیر ٹیم کے کوچ اعجاز احمد کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ ذرائع کے مطا بق کیمپ کی تجویزبھی اعجازاحمد ہی نے دی ہے۔ کیمپ میں مختلف کنڈیشنز کےمطابق پچزتیار کرکےکھلاڑیوں کو خصوصی ٹریننگ سینشنز کرائےجائیں گے۔
پی سی بی آئندہ برس پاکستان جونئیراورایمرجنگ ٹیم کےآسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کےدوروں کو یقینی بنانے کے لیےکوشاں ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer