انار کلی بازار ایک بار پھر تجاوزات مافیا کی زد میں آگیا

انار کلی بازار ایک بار پھر تجاوزات مافیا کی زد میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (شہزاد خان ابدالی) شہر کا تاریخی اور ثقافتی بازار انار کلی ایک بار پھر تجاوزات مافیا کی زد میں آگیا۔ پارکنگ کی ناکافی سہولیات نے تاجروں اور گاہکوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پارکنگ پلازہ بننے سے انارکلی بازار کی کھوئی ہوئی رونقیں دوبارہ بحال ہوسکتی ہیں۔
یہ شہر سب سے قدیمی، تاریخی اور ثقافتی بازار انارکلی ہے۔ پاکستان میں سیاحت اور مذہبی رسومات کی ادایئگی کیلئے آنے والے غیر ملکی مہمان بھی اس بازار کا رخ کیے بغیر اپنا دورہ ادھورا تصور کرتے ہیں۔ مگر ان دنوں انارکلی بازار مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ پارکنگ کی ناکافی سہولیات کے باعث مقامی گاہک اورغیر ملکی سیاح اب بازار میں آنا کم ہوگئے ہیں۔
انار کلی بازار کی روح رواں شخصیت اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی جو اس بازار سے پاکستان بننے سے قبل منسلک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عشرے گزر گئے مگر تاریخی وثقافتی بازار کیجانب کسی حکومت نے توجہ نہیں دی۔ آج یہ بازار اپنی حالت پر نوحہ کناں ہے۔
تاجران کا کہنا ہے کہ حکومت تاریخی انارکلی بازار کیلئے فوری پارکنگ پلازہ تعمیر کرے۔ اس سے حکومت کو جہاں بھاری محاصل ملیں گے وہیں تاجران کی مشکلات کا ازالہ بھی ممکن ہوسکے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer