(حسن علی)شہرمیں برائلرکی رسد میں بہتری کےباعث قیمت میں کمی آگئی،تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافےکا سلسلہ جاری رہا،رواں ماہ فارمی انڈوں کی قیمت میں انیس روپےفی درجن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
زندہ مرغی 3 روپےکمی کےبعد 125روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی جبکہ برائلرگوشت 5 روپے کمی کےبعد 181 روپے فی کلو میں فروخت ہوا،فارمی انڈوں کی طلب میں اضافے کےباعث قیمت میں اضافےکا سلسلہ جاری رہا،فارمی انڈے1روپے اضافے کے بعد 123 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں.
شہریوں کا کہنا ہےکہ برائلر کی قیمت مستحکم ہےتاہم حکومت فارمی انڈوں کی قیمت کوبھی کم کرے تاکہ موسم سرما میں شہریوں کو ریلیف مل سکے۔