(باسم سلطان)پنجاب میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، مظفر گڑھ کی رہائشی سات ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔
ذرائع کےمطابق بچی کو پولیو ویکسین پلائی نہیں گئی،پنجاب میں پولیو کےکیسز کی تعداد چھ ہوگئی ہے،جن میں چار کیسز لاہورمیں ،ایک جہلم جبکہ ایک کیس مظفر گڑھ سے رپورٹ ہوا،ملک بھر میں اب تک 104 پولیو کےکیسز سامنے آچکے ہیں۔