( سٹی42) لیسکو نے افسران و ملازمین کی من پسند تعیناتیوں میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کے لئے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔
ارکان اسمبلی کے علاقوں میں ترقیاتی کام کرنے والے کنسٹرکشن سرکل میں تقروتبادلوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے من پسند افسران کی تقرری میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے، نہ صرف سیاسی مداخلت بلکہ مختلف ایجنسیوں کی طرف سے بھی پرکشش تعیناتی حاصل کرنے کے لئے لیسکو چیف پر دبائو ڈالا جا رہا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ کنسٹرکشن میں افسران و ملازمین کے تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، واضح رہے کہ شعبہ کنسٹرکشن میں ارکان اسمبلی کے ترقیاتی و تعمیراتی سکیموں کے امور نمٹائے جاتے ہیں۔ ارکان اسمبلی من پسند افسران کی تقرریاں کروا کر سکیموں پر کام کرواتے ہیں تاہم لیسکو چیف نے سیاسی مداخلت کے خاتمے کے لئے تقروتبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔