ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی ایچ  ہاکی اوپن سیریز کیلئے ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

ایف آئی ایچ  ہاکی اوپن سیریز کیلئے ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیشنل ہاکی سٹیدیم میں ایف آئی ایچ ہاکی اوپن سیریز کی تیاریاں مکمل،  قازقستان ہاکی ٹیم نے وارم اپ میچ میں پاک ہیرو ہاکی کلب کو شکست دے دی۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 14 برس بعد انٹر نیشنل ہاکی میلہ سجنے کو ہے، ایف آئی ایچ  ہاکی اوپن سیریز کے لئے افغانستان، نیپال، قازقستان اور ازبکستان کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔ ٹیموں نے ایونٹ کے لیےاپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، وارم اپ میچ میں قازقستان نے پاک ہیرو ہاکی کلب کو تین ایک سے شکست دے دی۔

قازقستان کے کپتان دولت یروناف نے سٹی فورٹی ٹوسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور آنے پر بے حد خوش ہیں، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلنے پراپنے جذبات بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔ ازبکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اور کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ لاہور آئے ہیں، لاہور یوں کی مہمان نوازی نے دل جیت لیے ہیں۔

ایف آئی ایچ ہاکی اوپن سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ سیریز ہاکی کے کوالیفائنگ راونڈ کے دوسرے مرحلے میں کوالیفائی کر جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer