ڈالر کی قدر خزانے میں پیسے آنے سے کم ہوجائے گی: گورنر اسٹیٹ بنک

ڈالر کی قدر خزانے میں پیسے آنے سے کم ہوجائے گی: گورنر اسٹیٹ بنک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قدرخزانےمیں پیسےآنےسےکم ہوجائےگی ,روپےکی قدرمستحکم کرنےکیلئےکوشاں ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قدرخزانےمیں پیسےآنےسےکم ہوجائےگی ,روپےکی قدرمستحکم کرنےکیلئےکوشاں ہیں،ڈالرکی قیمت مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہے،موبائل ٹیکس ختم ہونے سے ٹیکس نیٹ پر فرق پڑا۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہے۔ طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے موبائل ٹیکس ختم کیا جس سے ٹیکس نیٹ پر فرق پڑا، ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ اسد عمر کے علم میں تھا اور وہ پہلے ہی اس معاملے پر وضاحت دے چکے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer