ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بُری خبر، فری وائی فائی کی سہولت ختم

لاہوریوں کیلئے بُری خبر، فری وائی فائی کی سہولت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) شہریوں کیلئے مفت وائی فائی، اب کچھ دنوں کا مہمان، پنجاب حکومت کی جانب سے پندرہ کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا نہ کرنے پر لاہور کے مختلف علاقوں میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت بند ہونا شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق دورحکومت میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی تھی جس میں مختلف مقامات پر راوٹرز بھی نصب کئے گئے۔ شہریوں کو ائیر پورٹ، سرکاری ہسپتال، میٹروبس اسٹیشنز، جنرل بس اسٹیشنز اور پارک میں وائی فائی کی سہولیات تھیں۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ کی فراہمی بھی جاری تھی جس کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے معاونت فراہم کی، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں وائی فائی سہولت بند ہونا شروع ہوچکی ہے جس پر شہریوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے یہ اچھی سہولت ہے اسے بند نہیں ہونا چاہیے، جب کہ اصل وجہ پنجاب میں جاری مالی بحران ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے پی آئی ٹی بی کو فنڈ دینے سے انکار کردیا ہے جب کہ 15 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بورڈ کے ذمہ واجب الادا ہے۔