ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی: شہباز شریف

قوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی: شہباز شریف
کیپشن: City42 - Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم): وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور میں شہید ہونے والے بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اور رہیں گے۔ قوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے بہنے والے خون سے قوم کو امن نصیب ہوا۔ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچو ں اور اساتذہ نے محفوظ اور پر امن پاکستان کے لئے اپنے لہو سے تاریخ لکھی ہے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پوری قوم آج شہدائے اے پی ایس کوخرا ج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں ایک ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ایک رول ماڈل بنے گا۔ ہسپتال میں گردے اور جگر کے امراض کے مستحق مریضوں کو جدید علاج معالجہ مفت ملے گا، یہ ادارہ اپنی مثال آپ ہو گا۔ پہلے مرحلے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کرکے 130 معصوم بچوں سمیت 144 افراد کو شہید کرکے پوری قوم کو خون کے آنسو بہانے پر مجبور کردیا  تھا۔