پی ٹی آئی کے 22 بڑےلیڈراشتہاری ملزم قرار

PTI, twenty-two leaders declared proclaimed absconders, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سانحہ نو مئی ، جناح ہاؤس حملے کے مرکزی مقدمہ کی تفتیش  کو آگے بڑھاتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 22 اہم رہنماوں کو  اشتہاری ملزم قرار دے دیاگیا ۔ جناح ہاؤس حملہ کے ٹوٹل اشتہاری ملزموں کی تعداد 282 ہو گئی۔

لاہور پولیس کی جانب سے جناح ہاؤس حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی گئیں ۔ جے آئی ٹی نے تحقیقات میں شامل نہ ہونے پر  مفرور ملزموں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ، مراد سعید ، عندلیب عباس ، احمد نیازی ، فرخ حبیب ، زبیر نیازی ، علی امین گنڈا پور ، حماد اظہر کو اشتہاری ملزم قرار دیدیا ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو مقدمہ نمبر96/23میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بار بار بلوایا گیا تاہم طلبی کے نوٹسز کے باوجود ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے .

پولیس نے ان ملزمان کے گھروں ، ڈیروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے اور ناکامی کے بعد عدالت سے احکامات لیکر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ، پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 282 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا گیا ہے