کرکٹ کے شائقین کے لئے بڑی خوشخبری

کرکٹ کے شائقین کے لئے بڑی خوشخبری
کیپشن: محمد رضوان ایک سٹروک کھیلتے ہوئے۔
سورس: AFP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایشیا کپ کے سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت جمعرات  17 اگست سے شروع ہو رہی ہے۔

ایشئین کرکٹ کونسل کے پاکستان کی میزبانی میں ہونےوالے ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچوں کے سلسلے میں پہلے مرحلے کے  ٹکٹوں کی فروخت17  اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے شروع ہوگی۔یہ ٹکٹ  پی سی بی بک می ڈوٹ کوم Pcb.bookme.com پر دستیاب ہونگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل اس بارے میں رسمی اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا چینل پر کرے گا۔

ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچوں کے دوسرے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت 17 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجکر تیس منٹ پر شروع ہوگی۔ ان میچوں میں دو ستمبر کو ہونے والا پاکستان انڈیا کا میچ بھی شامل ہے۔

 ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر دو ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ ہاسپیٹلیٹی یا کارپوریٹ آرڈرز کے لیے  Ticketing@pcb.com.pk پر ای میل کی جاسکتی ہے۔

سری لنکا میں ایشیا کپ کے 9 میچز کھیلے جائیں گے جس میں فائنل بھی شامل ہے۔

سری لنکا میں ایشیا کپ کے میچوں کا آغاز 31 اگست کو پالی کلے میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ سے ہوگا۔

2 ستمبر کو پالی کلے میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

ایشیا کپ کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ ہفتے شروع ہوچکی ہے۔

پاکستان میں ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30  اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پریس ریلیز کے مطابق سری لنکا میںایشیا کپ کے نو  میچ ہوں گے جن میں فائنل بھی شامل ہے۔ سری لنکا  مرحلہ کا آغاز 31 اگست کو پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش سے ہوم سائیڈ کے ساتھ ہوگا۔

"گزشتہ ہفتے، پاکستان میں ایشیا کپ کے میچوں کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز ملتان میں میزبان پاکستان اور نیپال کے میچ سے 30 اگست کو ے گا۔"

ایشیا کپ کا مکمل شیڈول

گروپ اسٹیج

30 اگست - ملتان میں پاکستان بمقابلہ نیپال دوپہر 2:30 بجے

31 اگست - بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا کینڈی میں دوپہر 2:30 بجے 

2 ستمبر - پاکستان بمقابلہ ہندوستان کینڈی میں دوپہر 2:30 بجے

3 ستمبر - بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان لاہور میں دوپہر 2:30 بجے

4 ستمبر - ہندوستان بمقابلہ نیپال کینڈی میں دوپہر 2:30 بجے

5 ستمبر - افغانستان بمقابلہ سری لنکا لاہور میں دوپہر 2:30 بجے 

سپر 4s سٹیج

6 ستمبر - A1 بمقابلہ B2 لاہور میں دوپہر 2:30 بجے 

9 ستمبر - B1 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے 

10 ستمبر - A1 بمقابلہ A2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے 

12 ستمبر - A2 بمقابلہ B1 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے

14 ستمبر - A1 بمقابلہ B1 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے

15 ستمبر - A2 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے

17 ستمبر - فائنل کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے 

پہلے راؤنڈ کے بعد ٹیموں کی پوزیشنوں سے قطع نظر   پاکستان A1 رہے گا اور بھارت A2 رہے گا۔  اگر ان میں سے کوئی بھی (بھارت اور پاکستان) سپر 4 کے لیے کوالیفائی نہیں کرتا ہے تو نیپال اپنی پوزیشن سنبھال لے گا۔

 سری لنکا B1 رہے گا جبکہ  بنگلہ دیش B2 رہے گا۔  اگر ان میں سے کوئی بھی (سری لنکا اور بنگلہ دیش) سپر 4 کے لیے کوالیفائی نہیں کرتا ہے تو افغانستان اپنی پوزیشن سنبھال لے گا۔