ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کیلیے پارٹی نے 26 افراد کی فہرست بنالی۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتیوں کی فہرست درخواست کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ جیل کو دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کیلئے اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنیں عظمیٰ خان اور حلیمہ خان کا نام لسٹ میں شامل ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ علی محمد خان، عمر ایوب، رؤف حسن کا نام بھی ملاقاتیوں کی لسٹ میں شامل ہے۔ذرائع نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی رہنما اسد عمر سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ملاقات کیلئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا نام دیا گیا ہے۔وکلاء میں نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بُٹر، گوہر علی، خواجہ حارث، سلمان صفدر اور شیر افضل وغیرہ شامل ہیں۔