سٹی42:ٹریفک پولیس نے شاہدرہ میں نیا لائسنس بوتھ قائم کر دیا،نئے لائسنس سنٹر بننے سے 10لاکھ سے زائد شہری استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
ٹریفک پولیس نے شاہدرہ میں نیا لائسنس بوتھ قائم کر دیا،شاہدرہ پولیس سٹیشن میں قائم سینٹر کو دو شفٹوں میں کیا گیا۔شہری لائسنس سروسز صبح8سے رات 12تک حاصل کرسکیں گے۔
ایڈریس کی شرائط ختم ہونے پر نارنگ منڈی،شیخوپورہ اور گوجرنوالہ کے شہری مستفید ہوں گے،سی ٹی او کے مطابق نئے لائسنس آفس کے قیام سے شہریوں کا قیمتی وقت بھی محفوظ ہوگا۔