لاہور کے باسیوں کے لئے بری خبر

لاہور،ترقیاتی بجٹ،مالی سال،فنڈز،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہور کے ترقیاتی بجٹ کو پچھلے سال کی نسبت کم کردیا گیا ، لاہور کے لیے رواں مالی سال میں ترقیاتی بجٹ 39 ارب روپے تک محدود ہو کر رہ گیا ۔
 رواں سال بجٹ کی منظوری کے دوران لاہور کے لیے 60ارب روپے سے زائد کا فنڈ رکھا گیا تھا لیکن حکومت بدلتے ہی ترقیاتی بجٹ میں ترامیم کرکے سکیموں کے لیے فنڈ بھی کم کردیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پچھلے مالی سال میں لاہور کے لیے 66 ارب روپے کا فنڈ مختص تھا لیکن لاہور کی بیشتر سکیموں کو فنڈ بھی مکمل نہیں دیا گیا  جس کے باعث یہ بیشتر منصوبے التو اکا شکار رہیں گے ۔ لاہور میں چار کھرب روپے مالیت کے سات سو زائد منصوبے جاری ہیں جس میں ن لیگ حکومت کے منصوبے بھی شامل ہیں۔