ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران جانے والوں کے لئے اہم خبر

ایران جانے والوں کے لئے اہم خبر
کیپشن: train
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان سے ایران جانے والی ٹرین سروس جسے 25 روز قبل منسوخ  کیا گیا تھا اسے  واپس بحال کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان چلنے والی ٹرین  سروس جسے 25 روز قبل منسوخ کیا گیا تھا ، بحال کر دیا گیا ۔ پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو بارش کے پانی کی وجہ سے منسوخ کیا گیا تھا اور  ابھی بھی کچھ  ٹرینیں وہیں پر کھڑی ہیں۔ 

احمدوال پاک ایران ریلوے سٹیشن  بارش کے پانی میں ڈوب گیا اور ٹریک بری طرح متاثر ہوا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے کوئٹہ آنے والی مال ٹرینوں کو احمدوال ریلوے اسٹیشن کے قریب روکا جائے گا۔