پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

Petroleum Product price
کیپشن: Petroleum Product price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا  گیا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہے لیکن حکومت نے قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی بجائے اضافہ کردیا۔

درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، اضافے سے مہنگائی کا بحران سنگین ہوگا، حکومت شہریوں کوریلیف کی فراہمی کی بجائے ان کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

واضح رہےکہ گذشتہ روز حکومت نے  عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسہ اضافہ کردیا، جس کے بعد پٹرول 233 روپے91 پیسے فی لٹر ہوگیا۔