ق لیگ پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج

Ch Shujaat Hussain, Pervaiz Elhi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پرویز الہی نے ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔

الیکشن کمیشن میں چوہدری شجاعت کو پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹانے اور ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔چوہدری شجاعت کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کیس سننے کا اختیار ہے۔

پرویز الہی کے وکیل نے اعتراض کیا کہ الیکشن کمیشن کا کیس سننے کا اختیار ہی نہیں ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کا آرڈر عدالت میں چیلنج کیا ہوا ہے، کیس سننے سے پہلے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار دیکھ لیا جائے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے توجہ دلائی کہ بغیر درخواست دیے آپ کسی بھی بات پر دلائل دینا چاہتے ہیں۔ اس پر وکیل پرویز الہی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہو گی، اس پر دلائل سنیں گے۔ چوہدری شجاعت کے وکیل نے کہا کہ مجھے دلائل کے لیے دو دن دیے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 27 جولائی کو مسلم لیگ ق کی مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت اور طارق بشیر چیمہ کو جنرل سیکریٹری کے عہدوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔