پنجاب حکومت نے والدین کی لاکھوں روپےفیسیں بچانے کا حل نکال لیا

 پنجاب حکومت نے والدین کی لاکھوں روپےفیسیں بچانے کا حل نکال لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: والدین کو اپنے بچوں کو ٹیوشن یا اکیڈمی نہیں بھیجنا پڑے گا، پنجاب حکومت نے رواں ماہ انصاف اکیڈمی پراجیکٹ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن انصاف اکیڈمی کے قیام کیلئے دوبارہ کام شروع کردیا گیا۔انصاف اکیڈمی پروجیکٹ کی تیاری کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن بھی متحرک ہوگئے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انصاف اکیڈمی کے قیام کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ایپلی کیشن تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق ایپلی کیشن کا پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر ماہرین کی مدد سے معائنہ کیا جارہا ہے۔

انصاف اکیڈمی ایپ کا افتتاح رواں ماہ  وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کریں گے۔نرسری تا میٹرک تمام کتابوں کے لیکچرز آن لائن دستیاب ہوں گے۔دوسرے مرحلے میں ہائرسکینڈری سکولوں کے لیکچرز بھی انصاف اکیڈمی کے ذریعے بچوں کو میسر ہوں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ انصاف اکیڈمی کے قیام سے والدین کو سالانہ لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔آن لائن انصاف اکیڈمی کا کام آخری مراحل میں ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر