گرفتاریوں کا ڈر، متعدد ن لیگی رہنما لاہور چھوڑ گئے

PMLN
کیپشن: PMLN
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان مسلم لیگ ن کے متعدد رہنما گرفتاریوں کے ڈر سے لاہور چھوڑ گئے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا  گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہباز گل کو گرفتار کیے جانے کے بعد پنجاب حکومت بھی متحرک ہو چکی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی صوبائی حکومت نے 25 مئی کے واقعات کے تناظر میں کارروائیاں تیز کردیں، صوبائی حکومت کی کارروائیوں کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو اپنی گرفتاریوں کا ڈر ہے، جس کی وجہ سے ن لیگ کے متعدد رہنما لاہور چھوڑ گئے. 

اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی جانب سے بھی پنجاب حکومت پر الزامات عائد کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسی اپوزیشن کیخلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں رکھا گیا ہے،رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جبکہ ہماری قیادت نے سختیاں برداشت کی ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری سے کوئی قیامت نہیں آئی،ہم نے جیلیں کاٹیں لیکن آپ کی طرح رونا دھونا نہیں کیا، جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کے مقابلہ کروں گا،پی ٹی آئی شوق سے جھوٹے مقدمے کرے،ایک آڈیو ہے جو پورے ملک کے سامنے ہے،وزیراعلیٰ پنجاب لوگوں کو پھانسیاں دینے کی باتیں کررہے ہیں۔