ویب ڈیسک : انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ روپے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں 98 پیسے بہتری دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 213 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسہ سستا ہونے کے بعد 213 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا جو بعد میں 213.98 پر بند ہوا، جمعہ کو ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔