ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے پر حکومتی فیصلے کی تائید سے انکار کردیا۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں اور اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف بھی نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی۔
میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔ https://t.co/aHciMR4jg1
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 15, 2022
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف نے یہاں تک کہہ دیا میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔
میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ https://t.co/McG019GW6Z
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 15, 2022