ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی سے معافی مانگ لی

election commission
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے اپنے بیان پر جماعت اسلامی سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیان دیا تھا کہ کر 24 جولائی کو شیڈول بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے جماعت اسلامی نےخط لکھا تھا۔ الیکشن کمیشن کےاس بیان پر جماعت اسلامی کی جانب سےلیگل نوٹس بھیجا گیا۔ لیگل نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خط این اے245 کے الیکشن کیلئے لکھا گیا تھا۔؎

جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو 50 کروڑ روپے ہرجانے یا معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نےجماعت اسلامی کےوکیل سیف الدین کوخط لکھ کرمعذرت کرلی۔