ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز سے شکست کی وجہ بتا دی

Babar Azam
کیپشن: Babar Azam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا  ہے کہ اگر ہم ڈراپ کیچز پکڑ لیتے تو میچ کا نتیجہ تبدیل ہو سکتا تھا ۔

 تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے  کہا کہ بیٹنگ اور باؤ لنگ کے شعبوں میں کھلاڑیوں نے بھر پور کوشش کی ۔

 انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند بہت زیادہ سوئنگ ہو رہا تھا ،محمد عباس اور شاہین آفریدی نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا لیکن بد قسمتی سے ہم جیت نہ سکے ۔

 یا د رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پا کستان کو ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ سے شکست  دی تھی۔