(راؤ دلشاد)تاجر رہنماؤں نے ایکسائز ٹیکس کے چالیس فیصد اضافہ کو ظالمانہ اقدام قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لاہور قائداعظم گروپ ملک کلیم احمد نے کہاکہ کوروناوائرس نے کاروباری حالات پہلے ہی بہت خراب کردئیے ہیں ایسے میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا چالیس فیصد اضافی ٹیکس کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکیں گے۔
ٹیکس مالکان کو نہیں کرایہ دارکو دینا پڑے گا جس سے چھوٹے تاجر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا. دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی ایکسائز ٹیکس میں اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔