لاہوریئے خبردار؛ کمشنر نے کورونا سےمتعلق اہم خدشات ظاہر کردیے

لاہوریئے خبردار؛ کمشنر نے کورونا سےمتعلق اہم خدشات ظاہر کردیے
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس،پروبیشن افسران محرم ڈیوٹی کے دوران سکیورٹی اور کووڈ انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زی صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ زیر تربیت پروبیشن افسران کو محرم ڈیوٹی کے لیے مختلف اضلاع میں بھیجا جائے گا،پروبیشن افسران محرم ڈیوٹی کے دوران سکیورٹی اور کووڈ انتظامات کا جائزہ لیں گے،کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ کووڈ کا چیلنج اگلے سال تک رہنے کا خدشہ ہے۔

انتہائی احتیاط اختیار کریں اور شہریوں کو آگاہ کریں،کمشنر لاہور نے کہا کہ محرم میں تمام انتظامات کواعلیٰ سطح سے صفر سمجھوتہ کے ساتھ حتمی شکل دی جاتی ہے، محرم جلوسوں کے روٹس کے دورے کے دوران انتظامات کی فہرست چیک کریں، آپ کا کام رابطہ کے ذریعے پورے محرم آپریشن کو مکمل کرنا ہے اور یہی ذمہ داری ہے،محرم انتظامات کو بار بار خود جا کر موقع پر چیک کریں،کوئی خلا نہ چھوڑیں۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس، انٹیلی جنس ادارے اور میونسپل ادارے ایک پیج پر ہوتے ہیں، امسال محرم انتظامات میں نکاسی آب مشینری کو فعال رکھیں، تمام اضلاع میں محرم مجالس و جلوس جاری ہیں، وقت کی پابندی ضروری ہے،مرکزی مجالس و جلوس پر سب کی نظر ہوتی ہے، چھوٹے اجتماعات کو بھی چیک میں رکھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer