ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی  کروڑوں ڈالررن وے پر چھوڑ کر فرارہوئے  ، روس

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی  کروڑوں ڈالررن وے پر چھوڑ کر فرارہوئے  ، روس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روسی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی طالبان سے بچنے کے لئے اربوں کے امریکی ڈالرز سے بھری چار گاڑیوں اور ایک ہیلی کاپٹر کے ہمراہ فرارہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کابل میں روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بھاگتےہوئے سابق صدر اشرف غنی کروڑوں ڈالر رن وے پر اس لئے چھوڑ گئے کیونکہ ان کی گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر میں اس کے لئے جگہ نہیں تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اشرف غنی تاجکستان نہیں بلکہ اپنے ذاتی باڈی گارڈز کے ہمراہ ازبکستان میں موجود ہیں۔ یادرہے روسی سفارتخانے کا عملہ افغانستان چھوڑ کر نہیں جارہا اور طالبان سے سفارتی تعلقات کے قیام کے لئے اس وقت کابل میں موجود ہے۔