سٹی 42:کابل پر طالبان کے قبضے پر چین کا ردعمل بھی آ گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں ہمارا سفارتخانہ کھلا رہے گا، افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مختلف فریقوں سے چینی باشندوں کی حفاظت کے بارے میں بات کی ہے، چین کی جانب سے افغانستان میں اپنے شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔چین نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کےترجمان ہوا چنینگ نے پیر کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہچین افغان عوام کے اس حق کا احترام کرتا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی قسمت کا تعین کریں اور وہ (چین) افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور باہمی تعاون کے فروغ کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ طالبان نے بارہا چین کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی امید ظاہر کی ہے اور یہ کہ وہ افغانستان کی تعمیرِنو اور ترقی میں چین کی شرکت کے منتظر ہیں۔