ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواہش ہے کہ طالبان انسانی حقوق کا احترام کریں: گورنر پنجاب

Governor Punjab
کیپشن: Governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہےکہ طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کے حوالے سے فیصلہ دوست ممالک کی مشاورت سے کرنا چاہیے، خواہش ہے کہ طالبان انسانی حقوق کا احترام کریں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کے موقع پر گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا،گورنر ہاؤس میں ایک ہزار پودے لگائے گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ عملی سیاست کرنا چاہتا ہوں لیکن حتمی فیصلہ قیادت کا ہوگا، گورنر کے آئینی تقاضے کے حوالے سے لاہور اور پشاور ہائیکورٹس فیصلے دے چکی ہیں کہ گورنر کا عہدہ سروس آف پاکستان میں نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن مل بیٹھ کر مذاکرات کرے،دوسر ے یا تیسرے درجے کی قیادت ہی آپس میں بیٹھے۔ گورنر سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ انتخابی سیاست کے ذریعے وزیراعظم بننے چاہتے ہیں یا وزیراعلٰی تو ان کا مسکراتے ہو ئے کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ آپ مجھے موجودہ عہدے سے بھی برطرف کروانا چاہتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer