کابل ائیرپورٹ پرامریکی فائرنگ،5 ہلاک، پی آئی اے کی فلائٹس بھی بند 

کابل ائیرپورٹ پرامریکی فائرنگ،5 ہلاک، پی آئی اے کی فلائٹس بھی بند 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: کابل ایئر پورٹ پر تعینات امریکی فوج کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک  متعدد زخمی  جبکہ   پی آئی اے  نے اپنا فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سفارتی عملے کی بحفاظت منتقلی پر تعینات امریکی فوجیوں نے کابل ایئر پورٹ پر اس وقت فائرنگ کر دی جب ہزاروں شہری ساری پابندیاں توڑتے ہوئے ائرپورٹ میں داخل ہوگئے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کابل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث کابل آپریشن معطل کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں غیر معینہ مدت تک ملتوی کی گئی ہیں ۔ دوسری طرف تمام اہم ایئرلائنز نے کابل کے صدارتی محل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی فضائی حدود سے گریز کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی فلائٹس کے روٹ تبدیل کر لیے ہیں۔یونائیٹڈ ایئر لائنز، برٹش ائیرویز اور ورجن اٹلانٹک نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر رہے۔یونائیٹڈ ایئر لائنز کے ایک ترجمان کے مطابق جہازوں کے روٹس میں اس تبدیلی سے امریکہ سے انڈیا جانے والی متعدد فلائٹس متاثر ہوں گی۔

Suhail Ahmad

Senior content editor