سٹی 42: بینکنگ کورٹ لاہور نےمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں چار ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق اپوزیشن لیڈ رشہبازشریف، حمزہ شہباز کیخلاف جعلی اکاؤنٹ کیس، لاہور کی بینکنگ کورٹ میں دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی،عدالت نے عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی ۔ صدر مسلم لیگ(ن)شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بینکنگ کورٹ پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما مریم اورنگزیب،عطااللہ تارڑ، وحید عالم خان، غزالی بٹ، ملک ریاض، رخسانہ کوثر، خلیل طاہر سندھو سمیت دیگر رہنما اور کارکنان اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے۔ لیگی رہنما اور کارکنان شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے تین سال میں سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا، حکومت کی حقیقت عوام کے سامنے آ چکی ہے۔ عطااللہ تارڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہناتھا کہ کل سیاسی انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں ایک ہی نوعیت کے دو کیسز علیحدہ علیحدہ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔